• news

نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ روکنے  کیلئے درخواست ، سماعت پیرکو ہوگی

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے اور وطن واپسی پرنواز شریف کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،پیر کو سماعت ہوگی۔نعیم حیدر نے انتظار حسین پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر ایڈوکیٹس کے ذریعے دائر درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے،نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے، درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے۔ادھر اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پرسماعت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن