پٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں تو حکومت کو 240 ارب دینا ہونگے: شاہد خاقان
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے پٹرول کی قیمت تیس جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے کابینہ کی کوئی منظوری نہیں ہے اس فیصلے پر پچھلے پندرہ دنوں میں پینتیس ارب روپے حکومت پاکستان نے ادا کیا ہے پچھلی حکومت کے آخری دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک سو انچاس روپے رکھنے کا فیصلہ کیاگیااگر تیس جون تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں تو 240 ارب روہے اپنی جیب سے دیناہوگا تین ماہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی وجہ سے 240 ارب روپے حکومت پاکستان کو ادا کرنا پڑیگا شاہد خاقان نے کہا ہے کہ جو ممالک پٹرول اور ڈیزل برآمد کرتے ہیں تو ان میں بھی کوئی خرید سے سستا پٹرول ڈیزل نہیں بیچتے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پچھلی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی رکھیں اوگرا نے پٹرول کی نئی قیمت ایک سو اکتر روپے کرنے کی سفارش کی ہے عمران خان نے شخصی بنیاد پر فیصلے کئے کیونکہ کابینہ نے کوئی منظوری نہیں دی ایک خط پر ملک پر دو سو ارب روپے کا ماہوار بوجھ ڈال دیا۔