رمضان سعادت کا مہینہ ،عقائد کی اصلاح پر توجہ دی جائے:میاں جمیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک سعادت کا مہینہ ہے۔ عقائد کی اصلاح پر بھی توجہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع ابی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو ٔن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں ،اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور رب کریم کے ہاںاعمال کی قدرومنزلت صرف اور صرف اطاعت مصطفٰی سے ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ساتھ فہم بھی حاصل کیاجائے اور احادیث نبوی سے رہنمائی کو معمول بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حقوق اللہ کی باقاعدہ ادائیگی کے ساتھ ساتھ حقوق العباد میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اورخطباء کوبھی اپنے روایتی انداز میں تبدیلی لاکر اصلاح امت کیلئے بھر پور کرداراداکرنا چاہیے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ انفرادی واجتماعی اصلاح کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے ،دنیا وآخرت کی کامیابی کا یہی راستہ ہے۔