شہباز شریف معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے:محمداعظم بٹ
لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان ٹیچرز فیڈریشن ممتاز ماہر تعلیم و سماجی رہنما محمد اعظم بٹ نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ پانے والے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے 10 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب رہیں گے۔