افغان وزارت تعلیم نے مرد طلبا اور اساتذہ کے ٹائی لگانے پر پابندی عائد کردی
کابل (نیٹ نیوز) افغان وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین اساتذہ کو حجاب اور مرد طالب علموں اور اساتذہ کو ٹائی پہننے پر پابندی ہوگی۔ کابل کے محکمہ تعلیم کے سربراہ احسان اللہ خطیب نے کہا کہ حجاب اورٹائی کے استعمال کے حوالے سے کابل کے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کا مقصد صرف ہدایات دینا تھا۔ کابل کے رہائشیوں نے ٹائی پر پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ ٹائی سکول کے طلباء کے لیے نظم و ضبط کو ظاہر کرتی ہے۔ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر حکمت اللہ مرزا نے کہا، وزارت تعلیم کا اساتذہ اور طلباء کی ظاہری شکل پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا نیا فیصلہ کوئی منطقی فیصلہ نہیں ہے۔