فلموں سے علیحدگی کا سوچا بھی نہیں:زارا شیخ
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ کام ہمیشہ وہی کرتی ہوں جو میرے مزاج کے مطابق ہو۔ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں ‘ جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا ۔ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے ۔ میں بلا وجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں جن کو شہرت کی طلب ہو وہ تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کر لیتی ہیں مگر مجھے ایسی کسی شہرت کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں کردار جاندار نہ ہو تو کام کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔