دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری (آج) اتوار 17اپریل کو اپنا مذہبی تہوار ایسٹر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ ایسٹر سنڈے دنیا بھر میں عیسائیوں کے تہواروں میں سے ایک ہے جو بائبل کے مطابق حضرت عیسی کو 2,000 سال پہلے یروشلم سے زندہ اٹھائے جانے کی یاد مین منایا جا تا ہے۔ دیگر تہواروں کی طرح ایسٹر سنڈے پر بھی مسیحی برادری کے مرد وخواتین اور بچے مذہبی جوش و خروش سے یہ تہوار منانے کے لئے پہلے سے تیاریاں جاری ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگ اس دن کو منانے کے لیے خصوصی انتظامات کررہے ہیں۔