عطاء تارڑ قیادت کو صورتحال سے آگاہ کرتے رہے
لاہور (نامہ نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز ڈپٹی سپیکر کو مبینہ تشدد بنانے کے واقع کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطا تارڑ اسمبلی ہال سے باہر آئے اور موبائل فون سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو لمحہ با لمحہ آگاہ کرتے رہے، اس دوران پنجاب اسمبلی میں اراکین کی جانب سے ایک دوسرے پر مبینہ تشدد اور حراساں کرنے کے معاملہ پر بھی عطاء تارڑ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو با خبر کرتے رہے۔ اس دوران عطاء تارڑ اسمبلی میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو بھی قیادت سے شئیر کرتے رہے۔