ہم مکمل سول بدامنی سے چند انچ دور ہیں: چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم مکمل سول بدامنی سے چند انچ دور ہیں عمران خان نے بہت صبر کا مظاہرہ کرلیا ہے لیکن بہت جلد وہ اس ناراض ہجوم کو روک نہیں سکیں گے اور ہم دیکھیں گے کہ ملک سول بدامنی میں کود جائے گا امپورٹڈ لیڈرملک چھوڑنے کے قابل نہیں رہیں گے دریں اثناء چوہدری فواد حسین نے ایوان میں ن لیگ کی جانب سے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں جواب دینا ہوگاانہوں نے کہا کہ آج رات جہلم چوک میں خان صاحب کا کراچی کا جلسہ دیکھیں گے۔