• news

کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ، حقوق دیئے جائیں : اختر مینگل 

اسلام آ باد (خبر نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ صرف تین ماہ اتحادی رہے ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے جسکی وجہ سے عمران خان اور ان کی حکومت کا ساتھ چھوڑا تھا ابھی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں ہمیں ہمارے حقوق دیئے جائیں ان خیالات کا اظہار اختر جان مینگل نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کیا  اختر مینگل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ اسلئے دیا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے تھے لیکن ان کی جانب سے ہمیں نظر آیا کہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا تو ہم نے تین ماہ بعد ہی تحریک انصاف کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا  اب بھی حکومتی اتحاد کاحصہ ہیں لیکن ہمارے مطالبات اور ان سے متعلق جو یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں ان پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن