• news

پنجاب کا 2018ء میں چھینا گیا مینڈیٹ لوٹا دیا گیا : مریم نواز 

لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) مریم نواز نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر الحمد للہ رب العالمین کا پیغام دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا 2018 میں چھینا گیا مینڈیٹ لوٹا دیا گیا ہے اب ترقی کا روز وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا پنجاب کے بھائیو اور بہنو آپ کا حق آپ کو ملے گا۔ قبل ازیں انہوں نے پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر ٹویٹ میں کہا تھا کہ غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے، یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کیلئے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لیں انہوں نے کہا جتنا چاہے پھڑ پھڑالو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو مل کر رہے گا، وہ ترقی جو2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن