سپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ، ڈپٹی سپیکر نے کل اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزار ی نے سپیکر کو طلب کئے گئے اجلاس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر 18 اپریل کو نہیں ہوگا۔ اس سے قبل ڈپٹی سپیکر اجلاس بلانے کا آرڈر اور ایجنڈا جاری کرچکے تھے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے بیان میں کہا کہ ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پہلے جمع ہوئی اس پر پہلے ووٹنگ ہوگی۔ سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں جمع ہوئی۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی سپیکر کے پاس سپیکر کے اختیارات نہیں رہے۔ ڈپٹی سپیکر اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرچکے تھے۔ سپیکر کیخلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ بعد میں ہوگی۔