• news

بجلی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 38ارب کا بوجھ پڑیگا: جاوید قصوری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4.85روپے فی یونٹ مہنگا کرکے عوام کو تحفہ دے دیا ہے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کے اندر خواہ حکومت کسی کی بھی ہو مہنگائی پرقابو پانا ان کے بس کی بات نہیں۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا شہباز دورحکومت میں وہیں سے شروع ہوگیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 38ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ لوگوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی ریلیف میسر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو انتقامی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر موجودہ حکومت کے بیانات سے تاثر ملتا ہے جیسے سیاسی عدم استحکام پہلے سے زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن