افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ، سابق امریکی سفیر کا اظہار تشویش
کابل (نیٹ ورک) سابق امریکی سفیر روز ولسن نے افغانستان میں بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا انسانی بحران پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا بیان یوکرائن کے لاکھوں متاثرین جنگ کے تناظر میں سامنے آیا۔ انہوں نے طالبان حکومت پر زور دیا، وہ عام شہریوں کی فلاح اور انہیں بحران سے بچانے کے اقدامات کرے۔