یو ای ٹی ،سسٹم لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سسٹم لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت سسٹم لمیٹڈیو ای ٹی سے ٹریننگ اور ورکشاپ کے اہتمام میں تعاون کریگا۔اسی طرح کمپیوٹر سائنس کی نصاب سازی اور پریکٹیکل کیلئے مواقع کی فراہمی بھی سسٹم لمیٹڈ کے ذمہ ہوگی۔ادارہ یونیورسٹی کو صنعت اور مارکیٹ کے جدید رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔سسٹم لمیٹڈ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو انٹرن شپ اور نوکری کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تجویز کردہ طلبا کو اسکالر شپ اور فیلو شپس بھی دے گا۔اسی طرح یونیورسٹی ورکشاپس کے اہتمام کیلئے یونیورسٹی میں سہولیات اور طلبہ و طالبات کی موجودگی یقینی بنائیگی۔