• news

پتوکی:عدالت کے حکم پر مقتول پاپڑ فروش اشرف کی قبرکشائی 19 اپریل کو ہوگی 


 پتوکی (نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ جج پتوکی ساجد محمود ساجد نے قبر کشائی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا مقتول پاپڑ فروش اشرف کی قبرکشائی 19 اپریل کو ہوگی مقتول پاپڑ فروش اشرف کے ورثاء کی جانب سے رانا نعمان اشرف ، ملک انضمام حیدر ایڈووکیٹس نے اپنے دلائل 12 اپریل کو مکمل کرلئے تھے اور عدالت نے 12اپریل کوفیصلہ محفوظ کرلیا تھا ایس ایچ او سٹی پتوکی شیخ اعجاز، ایم ایس پتوکی ڈاکٹر دلدار محبوب اپنا اپنا ریکارڈ لیکر  12 اپریل کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس پیش ہوئے تھے جوڈیشل مجسٹریٹ نے متعلقہ انتظامیہ کو قبرکشائی کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

ای پیپر-دی نیشن