• news

گداگروں و نشے کے عادی افراد  کیخلاف کارروائی کی جائے: مقصود احمد


سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)ممتاز تاجر رہنما مقصود احمدنے حکومت پر زور دیا ہے کہ پیشہ ور گداگروں اور نشئی افراد کیخلاف انتہائی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہے کہ بھکاریوں کی بھرمار نے نہ صرف شہریوں کو پریشان کردیا ہے بلکہ ان کی وجہ سے ٹریفک اور امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔صرف بھکاریوں ہی نہیں بلکہ ان کے سرپرست مافیا کے خلاف بھی انتہائی سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن