• news

صفدرآباد :مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر متعد د دکانداروں کو جرمانے


صفدرآباد+پھلروان (نامہ نگاران) اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سلیمان منشاء نے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعد د دکانداروں کو جرمانے جبکہ کئی دکانیں سیل کر دیں ۔جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ناکے لگوا دئیے ۔ گندم سمگلنگ کی روک تھام کے لئے لگائے گئے ناکوں کی چیکنگ بھی کی ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان منشاء نے کہا کسان ہماری معیشت کی بنیاد ہیں ان کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا ۔ کھاد ڈیلرزاپنا قبلہ درست کر لیں مہنگے داموں کھاد کی فروخت بند کریں ورنہ ان کے لائسنس کینسل کر دئیے جائیں گے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن