• news

نواز لیگ جمہوریت پر یقین  رکھتی ہے : ملک اشتیاق ڈوگر


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 142 کے امیدوار ملک اشتیاق ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور وزارت عظمیٰ میں جو اقدامات کئے وہ تمام آمرانہ سوچ کے عکاس تھے یہ لوگ اقتدار میں صرف عیاشیوں کیلئے بیٹھے ہوئے تھے ان کو غریبوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا ان کی نااہلی و نالائقی نے قوم کو بدحال اور ملک کو کنگال کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ملک اشتیا ق ڈوگر نے کہا کہ نواز لیگ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اورجمہوریت کے استحکام اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن