گند م کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں: ڈپٹی کمشنرننکانہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرننکانہ زاہد پرویزوڑائچ نے کہاکہ ضلع بھر میں گند م کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے والوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری ہیں،شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ جات لگائے گئے ہیں اور گندم کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب زاہد پرویزوڑائچ نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے اضلا ع میں منتقلی کو روکنے کے لیے ضلع بھر کے سپیشل مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کررہے ہیں جہاں سپیشل برانچ کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں چھاپہ مارکر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہاہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں تاکہ دوسرے اضلاع میں گندم کی منتقلی کو روکا جاسکے اور گندم دخیرہ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات گندم خریداری مہم 2022اور گندم کی دوسرے اضلاع منتقلی کو روکنے کے حوالے سے ضلع بھر میں لگائے گئے ناکہ جات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اوردوسرے اضلا ع میں منتقل کرنا سنگین جرم ہے ضلع بھر کے آوٹ پوائنٹس پر گندم کی منتقلی روکنے کے لیے ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔