کوٹ رادھا کشن: مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کوٹ رادھا کشن(نمائندہ خصوصی) دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ خطرناک حالت پر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ہٹڑیاں کا رہائشی دلشاد ساتھی عرفان کے ہمراہ کوٹ رادھا کشن سے گاؤں جا رہا تھا کہ جوڈیشنل کمپلکس کے قریب ڈاکوؤں انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکوؤں نے پرس اور موبائل لوٹ لیا۔ دلشاد نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔