• news

اوپن یونیورسٹی ایم اے ایجوکیشن  کے طلباء کی ٹیچنگ پریکٹس  ورکشاپس کل سے شروع ہونگی 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2021 میں زیر تعلیم ایم اے ایجوکیشن کے طلباء کی ٹیچنگ پریکٹس برائے کورس کوڈ 6554,6550 اور 3600 کی ورکشاپس کل 18 اپریل سے شروع ہورہی ہیںورکشاپس وینیوز اور اوقات کار کی تفصیل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے نسرین اختر مرزا ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ورکشاپس نہ صرف تعلیمی پروگرامز کی تکمیل کیلئے لازمی ہیں بلکہ ان سے مستقبل کے اساتذہ کو عملی طور پر بہت سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن