اولمپئن مصطفی علی کے قتل کا ڈراپ سین، سگا چچا قاتل نکلا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیراک مصطفی علی کا قاتل سگا چچا نکلا، پولیس نے تین ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے اولمپئن تیراک مصطفی علی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا، تیراک کا سگا چچا قاتل نکلا جس نے کھلاڑی کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جاتلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ماہ قبل قتل ہونے والے اولمپئن تیراک مصطفی علی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، مقتول کھلاڑی کا قاتل اسکا سگا چچا نکلا، ملزم خالد محمود نے سگے بھتیجے کو قتل کرکے نعش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔