• news

نو منتخب وزیر اعلیٰ سے ملاقات‘2014ء کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے : خواجہ ندیم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے سابق رکن گورننگ بورڈ پی سی بی‘سابق صدر لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد نے ملاقات کی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ خواجہ ندیم احمد کا کہنا تھا کہ دو ہزار چودہ کاپی سی بی آئین بحال کرنا چاہیے۔ کرکٹرز کیلئے مواقع بڑھانا نہایت ضروری ہے۔ نوجوانوں کی اکثریت صرف کرکٹ کھیلتی ہے۔ بھارت اور انگلینڈ میں فرسٹ کلاس ٹیموں کی تعداد سے ان کے معیار میں کمی نہیں آئی۔ ٹیموں کی تعداد کم کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ، بہتر سلیکشن پالیسی اور کھلاڑیوں کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے کھیل میں کشش پیدا کی جائے تو معیار بھی بلند ہو گا۔ زیادہ لوگوں کے کرکٹ کھیلنے سے معیاری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن