کبھی سیاست پر بات نہیں کی،حکومت کھیلوں کو فروغ دے : سعید اجمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی ہے۔میں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی، گزشتہ حکومت میں کھیلوں کو فروغ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ آئندہ اولمپک میں پاکستان کی 26 ٹیمیں جائیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ رمیز راجہ نے کچھ نہیں کیا، اگر وہ اچھا کام کر رہے ہیں تو انہیں کرتے رہنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کو اپنی سٹرینتھ دیکھ کر پچ بنانی چاہیے۔