انگلش پریمیئر لیگ ‘آج مزید2 میچ ہونگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر لیگ میں آج مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں 17اپریل کو کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک،نیو کیسل کے مقام پر نبرد آز ماہوں گی۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم 40 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔ دوسر ے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور برنلے کی ٹیمیں لندن سٹیڈیم ،لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم 51 پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بربلے کی ٹیم 18 ویں نمبر پر ہے۔