iپاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے، پروگرام بحالی کا امکان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہو گا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹوپیریز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی معاشی پالیسیوں، اصلاحات میں مدد کا منتظر ہے۔ مفتاح اسماعیل سے آئی ایم ایف کے ریذیڈنٹ نمائندے نے گزشتہ جمعہ کو ملاقات کی۔ پاکستانی وفد سے ملاقات امریکہ میں موسم بہار کے اجلاس سے قبل کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف