کم جونگ ان نے نگرانی کی‘ مشترقی ساحل سے سمندر کی طرف 2 پروجیکٹائلز فائر کئے گئے: جنوبی کوریا
پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تجربے سے ملکی جوہری ہتھیاروں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔کم جونگ نے دفاعی صلاحیتوں، جوہری جنگی قوتوں کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کوریائی فوج نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف دو پروجیکٹائلز فائر کئے ہیں۔