تیل بردار جہاز خراب مو= سبب تیونس کے قریب ڈوب گیا
قاہرہ(این این آئی)مصر سے 750 ٹن ڈیزل لے کر مالٹا جانے والا ٹینکر تیونس کے جنوبی مشرقی ساحل میں ڈوب گیا حکام نے کہاہے کہ تیل کا بہا روکنے کی کوشش جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے کہاکہ سمندر میں موسمی خرابی کے باعث ژیلو ویزل کے جہاز نے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے تونس کے سمندر میں رکنے کی درخواست کی تھی۔ایکواٹوریل گنی کا پرچم بردار جہاز مصر کی سمندری بندرگاہ دمیاط سے مالٹا کے یورپی آئی لینڈ کی جانب روانہ تھا جب اس نے تونس کے ساحل میں داخلے کی درخواست کی۔تونس کی وزارت ماحولیات کا کہنا تھاکہ خلیج سے تقریبا سات کلو میٹرز سے دوری پر پانی میں ڈوبنا شروع ہوا تھا اور اس کا انجن پانی میں ڈوب چکا ہے۔تونس بندرگاہ کے ترجمان محمد کرے کاکہنا تھا کہ اس میں نا قابل دید لیکچ ہے جس سے تیل کا اخراج ہورہا ہے لیکن یہ سمندر کے لیے خطرے کا سبب نہیں بنے گا۔محمد کرے کا کہنا تھا کہ جیورجین کپتان، 4 ترک، 2 آذربائیجان کے باشندوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔