عمران خان فاشزم کے ذریعے آئینی عمسبوتاژ کر رہے ہیں: عبدالرئوف مغل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر پی ٹی آئی ارکان کا حملہ کھلی غنڈہ گردی ہے ، عمران خان فاشزم اور بدمعاشی کے ذریعے ملک میں آئینی عمل سبوتاژ کر رہے ہیں قانون کی عملداری کو روکنے کے لئے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوںنے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے پاس اکثریت دیکھ کر پی ٹی آئی اور اسکے حواری غنڈہ گردی پر اتر آئے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری پر حملہ کر دیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھی آئین اور جمہوری روایات کو مسخ کر رہے ہیں اور اپنی حرکتوں سے پارلیمانی جمہوریت کو پامال کرتے ہوئے اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کر رہے ہیں عمران نیازی اور انکے حواری اقتدار سے جدائی کے غم میں ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں عوام نے دیکھ لیا کہ اکثریت دیکھ کر نیازی ٹولے نے کس طرح ووٹنگ رکوانے کی کوشش کی ڈپٹی سپیکر کی سیٹ پر قبضہ کر لیا گیا لوٹے برسائے گئے انہیں تھپڑ مارے گئے اور بال نوچے گئے ، اجلاس میںہونے والی تمام بدمزگی اور لڑائی جھگڑے کی ذمہ داری پی ٹی آئی اور حواریوں پر عائد ہوتی ہے۔