ایشیا کرکٹ کپ سری لنکا کو میزبانی کیلئے ڈیڈ لائن
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیاکرکٹ کپ 2022 کی میزبانی کے حوالے سے سری لنکا کرکٹ کو ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے پاس ہے جبکہ ایونٹ 27 اگست سے شیڈول ہے۔تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل سری لنکا کرکٹ بورڈ کیساتھ رابطے میں ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے کہاہے کہ اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں تاہم سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے پر امید ہے۔ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔ سری لنکا کو ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے اور تیاریوں سے آگاہ کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ سٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد غیرملکی کوچز چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔فاسٹ بائولنگ کوچ شان ٹیٹ آسٹریلیا، سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقہ گئے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بائولنگ کوچ شان ٹیٹ مئی کے دوسرے جبکہ سائمن ڈریکس اور کلف ڈیکن مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔کوچز کی واپسی کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔