ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہونے کا امکان
ملتان (سپیشل رپورٹر) اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے جوڈیشل کمشن آف پاکستان کا ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے لئے آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 7 مئی 2021ء کو تعینات ہونے والے 13 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے، توسیع دینے یا نہیں دینے بارے جوڈیشل کمشن کا اجلاس آج منعقد ہونا تھا تاہم ممبران پورے نہیں ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ان ججز میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محدم طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس محمد شان گل اور جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔