• news

ان کی آئین شکنی پر عدالتیں رات کو کھلیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خبر نگار) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے چار سال پاکستان کے عوام سرکاری خرچے پر جھوٹ سنتے رہے۔ پی آئی ڈی میں جھوٹے کاغذ لہرائے جاتے رہے، وزیراعظم کی کرسی پر مسلط ایک شخص نے صبح شام جھوٹ بولا اور الزامات لگائے۔ گزشتہ چار سال کے دوران مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کشمیر فروشی، خارجہ پالیسی کی تباہی کی شکل میں ہر روز حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اداروں کو نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں جن جج صاحبان نے ان کی آئین شکنی کو بے نقاب کیا اور ان کے خلاف فیصلہ دیا انہوں نے انہیں بھی نفرت کا نشانہ بنایا اور اپنی جھوٹی سیاست کی نذر کیا۔ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ کوئی بھی شخص ان سے ان کی کارکردگی کا نہ پوچھے۔  میڈیا سے گفتگو  میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لا رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس اس لئے لانا چاہ رہے ہیں کہ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس دن کے اندر کرنا ہے۔ اسد عمر نے بھی ہائی کورٹ کے اندر پٹیشن دائر کی تھی کہ فارن فنڈنگ کیس کی دستاویزات کو پبلک نہ کیا جائے، ہائی کورٹ نے ان کی یکم اپریل کی پٹیشن بھی سترد کر دی ہے اور حکم جاری کیا کہ الیکشن کمشن تیس دن میں آٹھ سال سے زیر التوا کیس کا فیصلہ کرے۔ اگر کسی پارٹی نے فارن فنڈنگ لی ہے تو اس پارٹی اور اس کے چیئرمین کو بھی سزا ملے گی۔ پی ٹی آئی کا بیانیہ ہوگا کہ ایک سازش امریکہ میں ان کے خلاف ہو رہی ہے اور ایک سازش الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف ہوگی، یہ بیانیہ کل آئے گا۔ گزشتہ آٹھ سال سے فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کئے گئے۔ پی ٹی آئی کا سازش کا بیانیہ حقائق کے برعکس ہے۔ 16اکائونٹس میں رومیٹا شیٹی انڈین شہری کا اکائونٹ بھی شامل ہے جس کے اکائونٹ سے انہیں فنڈنگ ہوئی۔ پاکستان کے عوام نے انہیں پیسے دیئے جو انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کئے۔ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دوبئی، برسٹل انجینئرنگ سروس دوبئی پی ٹی آئی یو کے ویسٹ ورڈ گارڈن بانز لندن، پی ٹی آئی یو کے اسٹیٹ فرٹ شائر، ایس ایس ایس مارکیٹنگ کمپنی، پی ٹی آئی فن لینڈ، ای پلانٹ ٹرسٹی زیورک، ناروے، آسٹریلیا، کینیڈا سے انہیں فنڈنگ ہوئی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کو چیریٹی کے نام پر لوٹا اور پیسے پارٹی فنڈنگ کے اندر آتے رہے۔ ہسپتال کے لئے چندے وصول کر کے پارٹی فنڈنگ میں استعمال کئے گئے کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں 349 کمپنیز کے اندر 88 افراد سے فنڈنگ انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کی، سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2008 اور 2009 میں سات اکائونٹس ڈیکلیئر نہیں کئے گئے۔ 2009 اور 2010 میں صرف دو اکائونٹس ڈیکلیئر کئے جبکہ سات ڈیکلیئر نہیں کئے گئے تھے۔ 2010-11 میں 13 اکائونٹس ڈیکلیئر نہییں کئے گئے۔ 2011-12 میں 14 اکائونٹس ڈیکلیئر نہیں تھے، صرف دو ظاہر کئے۔ 2012-13 میں 14 اکائونٹس ان ڈکلیئر تھے، صرف چار ظاہر کئے یہ ساری وہ فارن فنڈنگ ہے جو ان اکائونٹس آتی رہی، ستر لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ کا ڈیکلیئر نہیں۔ کل ان کا بیانیہ ہوگا کہ میرے خلاف چیف الیکشن کمشنر نے سازش کی چار سال تک یہ حکومت میں تھے، اپوزیشن کو انہوں نے جیلوں میں بند کیا، میڈیا کو گولیاں ماری گئیں، تشدد کیا گیا، اس کی زبان بندی کی گئی، اداروں پر حملے کئے گئے اور اب یہ سازش کا راگ الاپ رہے ہیں۔ جھوٹا سائفر ان کے ہاتھ آیا، وہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا۔ یہ سائفر سیکرٹری نے سیل پیک لفافے میں دیا اور کہا کہ ایس اے پی ایم کو دیا جائے۔ ڈاکٹر لو جو انہیں دھمکیاں دیتا ہے نے 16مارچ کو امریکہ میں پاکستانی ایمبیسی کے اندر اہم مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ تمام حقائق فائلز کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ چوری پکڑی جائے تو دھمکیاں دو، گالیاں دو، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، جھوٹے الزامات لگائو، یہ ان کا وطیرہ ہے۔ توشہ خانہ سے 14کروڑ مالیت کی اشیا صرف تین کروڑ میں خریدی گئیں۔ 2018 میں انہیں 50 فیصد جمع کرانا پڑتا تھا، انہوں نے خود کمیٹی بنائی اور 50 فیصد سے 20 فیصد کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کو پاگل سجھا ہوا ہے، بطور وزیراعظم ملنے والے تحفے پر انہوں نے دکانیںعمران خان کے خلاف ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں۔ ان کی آئین شکنی پر رات کو عدالتیں کھلیں، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ کیا گیا، وہ ان کی اصل ذہنیت ہے۔ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں کی باتیں کرنے والوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن