پنجاب اسمبلی: ڈپٹی سپیکر کو افسر معطل کرنے کا اختیار نہیں‘ پرویز الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ 16 اپریل کا اجلاس ختم ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر کے وہ تمام اختیارات بھی ختم ہو چکے ہیں جو ان کو تفویض کیے گئے تھے، ڈپٹی سپیکر کو پنجاب اسمبلی کے افسران کی معطلی کا کوئی اختیار نہیں دیا گیا تھا، انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، تمام افسران بحال ہیں کیونکہ وہ معطل ہی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو عدالتی احکامات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کو صرف وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے انتظامی معاملات کی حد تک اختیار حاصل تھا۔