• news

مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے نظم و ضبط ضروری ہے : سی ٹی او 


لاہور(وقائع نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ افراد سے معاشرہ تشکیل پاتاہے اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے نظم و ضبط کا قائم ہونا ضروری ہے اس کے برعکس بد نظمی اور بے ضابطگی سے ایک خوشحال معاشرے کا قیام خواب ہی ہوسکتا ہے ۔ مہذب معاشرے کی عملی تعبیر تب ہی ممکن نہیں جب تک معاشرے کے افراد اپنے روز مرہ کے اْمور نظم وضبط کے تحت انجام نہ دیں، کسی بھی معاشرے کی ترقی ،خوشحالی اور تہذیب و تمدن کا جائزہ لینا ہوتو اس معاشرے کی شاہراہوں اور اس میں ٹریفک کے نظام کو دیکھ لیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک سسٹم کا انحصار روڈ انجینئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ پر ہے، ٹریفک سسٹم میں بہتری چالانوں سے نہیں، شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہوگی، بلکہ ٹریفک ایجوکیشن کو سلیبس کا حصہ ہونا چاہیے، حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن