• news

شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار


لاہور(وقائع نگار) ڈولفن پولیس سمن آبادنے شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کرنیوالے 2ڈاکو گرفتارکر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیئے ۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ڈاکوئوں کا تعاقب کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی خوش قسمتی سے اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس دوران ڈولفن ٹیم نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ڈاکوئوں کو یتیم خانہ چوک پر رائونڈ اپ کر کے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن