افغانستان کو عالمی برادری-جانب سے 32 ملین ڈالر امداد موصول
کابل (اے پی پی) افغانستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 32 ملین امریکی ڈالر کی نقد امداد موصول ہو گئی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے 32 ملین ڈالر کی نقد انسانی امداد گزشتہ روز موصول ہوئی۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ عبدالنافی تکور نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز کے لیے نئے یونیفارم تیار ہیں اور ان کی فراہمی کا عمل عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔