فیروزوالہ : جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات ،دو افراد جاں بحق ،چار زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔ جی ٹی روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کوسٹر بس نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ابو ہریرہ جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔جی ٹی روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکڑا گئیں جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان وقاص مسیح جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی۔