• news

آسیان اورامریکہ کاسربراہی اجلاس 12،13مئی کو  واشنگٹن میں ہو گا


واشنگٹن(اے پی پی)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن آسیان اور امریکہ کا سربراہی اجلاس12،13مئی کو  واشنگٹن میں ہو گا۔ چینی ذرائع ابلاغ  نے آسیان  چیئر  کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ2022 کے لیے  کمبوڈیا آسیان کی سربراہی کرے گا ۔آسیان کے رہنما اور صدر جو بائیڈن  کووڈ۔19 اور عالمی صحت، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، سمندری تعاون، انسانی سرمائے کی ترقی، تعلیم اور عوام سے لوگوں کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں اور ذرائع  نیز کنیکٹیویٹی اور اقتصادی عزم   بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیان اور امریکہ کے رہنما مستقبل میں آسیان۔امریکہ تعلقات کا تعین کریں گے اور  باہمی فائدے کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے  کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن