سویڈن میں تازہ فسادات کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تین افراد زخمی
سٹاک ہوم (این این آئی)مشرقی سویڈن میں پولیس کی جانب سے ایک مشتعل ہجوم پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لِنکوپِنگ نامی شہر میں اس وقت پیش آیا، جب پولیس کو پتھرائو کرنے والے مشتعل مظاہرین کے ایک گروہ کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کرنا پڑ گئی۔ بدامنی کے ان واقعات کا آغاز انتہائی دائیں بازو کے ڈینش نژاد سویڈش سیاست دان راسموس پالوڈائون کی طرف مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے کی دھمکیوں کے بعد ہوا۔ پالوڈان کی جماعت تارکین وطن کی آمد اور اسلام دونوں کی شدید مخالف ہے۔