• news

سکھ یاتریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں: قائم مقام سی سی پی او 


لا ہو ر (وقائع نگار)قائمقام سی سی پی او لاہور شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ پولیس لاہور آنیوالے مہمان سکھ یاتریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔سکھ یاتریوں کی لاہور آمد اور مصروفیات کے موقع پر لاہور پولیس ہائی الرٹ رہی۔گوردوارہ ڈیرہ صاحب،گوردوارہ رام داس،سنگھ سنگنیا سمیت سکھوں کے تمام مذہبی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی۔سی سی پی او نے ہداہت کی کہ مڑی رنجیت سنگھ و دیگر گوردواروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے۔شہزادہ سلطان نے مزید کہا کہ سینئر پولیس افسران تمام سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی پوائنٹس کا خود جائزہ لیں۔گوردواروں کی چھتوں اور اطراف کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات تھے۔ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس ٹیمیں گوردواروں اور اطراف میں موثر پٹرولنگ کی۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر لاہور پولیس کے سپروائزری افسران، انتظامیہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب اور محکمہ اوقاف سے مسلسل ربطے رہے۔لاہور پولیس نے مڑی رنجیت سنگھ پر محکمہ اوقاف کے تعاون سے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے۔شہزادہ سلطان نے ہدایت کی کہسکھ یاتریوں کی شہر میں مصروفیات کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن