عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے سنگین دھمکیوں کی ویڈیو جاری کر دی
لندن (آئی این پی)لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی گئی، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شئیر کر دی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کی ، جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ ’اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ہزاروں مظاہرین کی ویڈیو ہے جو کل میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئیں، احتجاج میں شامل ایک آدمی نے دھمکی دی کہ اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں میٹرو پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ سب قانونی ہے؟
جمائمادھمکی ویڈیو