چینی ناظم الامور کی ملاقات‘ مبارکباد: سی پیک تعلقات مستحکم بنائے گا: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کی ناظم الامور پینگ چن شو نے وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی موجود تھیں۔ مفتاح اسماعیل نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور عوامی جمہوریہ چین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پنگچو نکسو نے وفاقی وزیر کو مبارکباد پیش کی اور نئی حکومت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ راہداری پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چینی ناظم الامور نے سی پیک کے حصے کے طور پر اقتصادی زونز کی ترقی میں چینی حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں چینی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
چینی ناظم الامور