• news

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن کے اہم اجلاس میں  الیکٹرانک ووٹنگ  مشین اور اووسیز ووٹنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن کو  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  کا اہم اجلاس  ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب، سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں  الیکٹرانک ووٹنگ  مشین اور اووسیز ووٹنگ کے بارے میں الیکشن کمیشن کو  تفصیل  سے بریفنگ  دی گئی اور بتایا گیا  کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ  (PMU)  پور ی تندہی کیساتھ الیکٹرانک  ووٹنگ  مشین  اور اووسیز ووٹنگ  پر کام  کر رہا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کی دستیابی  اور میعار  کو جانچنے  کے لئے مختلف  اخبارات  میں اظہار دلچسپی   12 اپریل 2022 کے اخبارات میں شائع کئے جاچکے ہیں  ان اشتہارات  کے تحت9 کمپنیوں  کے  لئے کاغذات الیکشن کمیشن سے حاصل کئے۔ کاغذات  جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اپریل 2022 مقررتھی  7 کمپنیوں  نے جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندی کمیٹیوں  کی ٹریننگ  کا انتظام  کرلیا ہے  اور شیڈول  کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں  کی حلقہ بندیاں کا کام 3 اگست 2022 کو مکمل  کر لیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن  نے ہدایات  جاری کیں کہ حلقہ بندیوں  کے کام کی بروقت  اور میرٹ پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
الیکشن کمشن/ بریفنگ

ای پیپر-دی نیشن