رواں برس پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کا خدشہ مہنگائی 11.2بیروز گاری 7فیصد رہنے کا امکان آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.0 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ مالی سال 2022-23 ء میں مہنگائی کی شرح 105 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.1 فیصد رہ سکتا ہے۔ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال بے روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ مالی سال 2022-23 ء کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد رہ سکتی ہے۔ گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.3 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
آؤٹ لک رپورٹ