ایوان صدر میں زرداری کو دیکھ رہا ہوں ‘ عمران کا مستقبل بہت خراب 6 یا 8 ماہ بعد الیکشن ہوسکتے ہیں‘ منظور وسان
کراچی(نیٹ نیوز) مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے آصف علی زرداری، عمران خان اور الیکشن سے متعلق نئی پیش گوئی میں کہا ہے ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں اور عمران خان کا مستقبل بہت خراب نظر آرہا ہے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ باہر چلے جائیں گے۔ منظور وسان نے کہا پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، صرف طے کرنا ہے انہیں کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔ عام انتخابات کے متعلقکہا الیکشن 6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتے ہیں، عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہوں گے جو خامیاں ہیں وہ دور کی جائیں گی جو جیت کر آئے گا اسے حکومت میں موقع دیا جائے گا۔ ابھی جو عمران خان کے ساتھ ہیں ہوسکتا ہے چھ ماہ بعد نظر بھی نہ آئیں، کون کس میں ملوث تھا کس نے کرپشن کی اب سب سامنے آئیگا؟ عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے احتساب سب کا ہوگا، احتساب نہیں ہوگا تو ملک نہیں چل سکے گا، احتساب ضروری ہے۔ منظور وسان نے مہنگائی کم ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا موجودہ حکومت میں مہنگائی میں کمی آجائے گی، عمران حکومت نے مہنگائی پر توجہ نہیں دی تھی۔
منظور وسان