پاکستان ‘بھارت کرکٹ سیریز حکومت پر چھوڑ دی جائے :کیپل دیو
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ اہم ہے۔ کچھ پالیسیاں ہیں، جن کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔ دونوں ممالک کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اہم ہے، کھلاڑی پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔میری رائے اہم نہیں ہے، دونوں ملکوں کی کرکٹ کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ ضروری ہے۔ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔