• news

خرم دستگیر سے نعمان بٹ کی ملاقات‘وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد نعمان بٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملک کے معروف کرکٹ آرگنائزر نعمان بٹ نے ختم دستگیر کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں نوجوانوں کے لیے کھیل کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریگی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن محمد نعمان بٹ دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک ملک میں ڈیپارٹمنٹ اور علاقائی کرکٹ بند ہونے کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نعمان بٹ نے بتایا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے محکمہ جاتی اور علاقائی کرکٹ کی بحالی ضروری ہے۔ ہمیں کرکٹرز کے معاشی مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بحال کرنا ہو گا۔ محکموں نے دہائیوں تک ملکی کرکٹ کے بڑے سپانسرز کے طور پر کردار ادا کیا لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے اس بہترین نظام کے بجائے ایک ناکام نظام متعارف کروایا تین سال تک اس نظام پر کرکٹ بورڈ کے اربوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن ملک کو فائدہ نہیں ہو سکا۔ دو ہزار چودہ کے آئین کی بحالی اور سابق حکومت کے کھیل دشمن فیصلوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے یہ ملک کے ہزاروں کرکٹرز اور کرکٹ منتظمین کا مطالبہ ہے۔ دو ہزار انیس میں قرارداد کوئٹہ میں احسان مانی اور وسیم خان کے کھیل دشمن فیصلوں کیخلاف آواز بلند کی تھی لیکن اس آمرانہ دور میں کرکٹ کی بہتری کے بجائے من پسند افراد کو نوازا گیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن