• news

عثمان بزدار کی عہدے پر بحالی  لاہور ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میںعثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی آج جمعرات کو درخواست پر سماعت کریں گے ، درخواست میں عمران خان ، عثمان بزدار ،حمزہ شہباز ، عمر سرفراز چیمہ کو فریق بنایا گیا ، آئینی درخواست میں شہری تنویر سرور نے استدعا کی ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا جائے، عثمان بزدار کی جانب سے دیئے جانے والے استعفے کی تیکنیکی غلطی سے یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گورنر پنجاب نے مستعفی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تحریر کردہ استعفے پر قانونی رائے باضابطہ طور پر طلب کی۔
بزدار / بحالی 

ای پیپر-دی نیشن