طاہر القادری کا پرویز الٰہی سے فون پر رابطہ‘ خیریت دریافت کی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹیلیفون رابطہ ہوا، سپیکر سے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ملزمان ایک ہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ملزمان کو سزا مل جاتی تو پنجاب اسمبلی کا واقعہ نہ ہوتا، ایک منٹ ضائع کیے بغیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دی جائے۔ کیپٹن (ر) عثمان کی نگرانی میں ماڈل ٹاؤن کا آپریشن ہوا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سات سال کے بعد بھی غیر جانبدرانہ تفتیش نہیں ہوئی۔ دریں اثناء ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے منحرف ارکان اور لوٹا کریسی کے خلاف قدم اٹھا کر جراتمندانہ اقدام کیا ہے۔ ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نا اہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنس کو جلد منطقی انجام تک پہنچائے، منحرف ارکان کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی عوام میں عزت ہے۔
طاہر القادری